اقوام متحدہ کے چلڈرنز فنڈ یونیسیف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں اس بات کو بھی اہمیت دی جانی چاہیے کہ بچے بھی اس وبا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ادارے نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں بچے اس ماحول میں شدید ذہنی دباوﺅکا شکار ہو رہے ہیں اور ان کے اثرات ان کی آئندہ زندگی میں ان کا پیچھا کرتے رہیں گے۔یونیسیف کے گلوبل ان سائٹ شعبے سے متعلق لارنس چانڈے نے اپنی اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ 60 فی صد بچے ایک ایسے ماحول میں رہ رہے ہیں جہاں لاک ڈاﺅن ہے، سکول بند ہیں اور وہ گھر سے باہر تازہ ہوا میں سانس نہیں لے سکتے۔سکولوں میں صرف تعلیم ہی نہیں ملتی، بلکہ انہیں یہاں کھانا بھی ملتا ہے۔ اب یہ سب کچھ بند ہے۔ دنیا کی143 ملکوں کے 50 کروڑ بچے سکول لنچ سے محروم ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکول بند ہونے کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت پر بہت دباﺅ ہے، اور یہ خاندانی جھگڑوں سے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024