ناقص اشیاء خورونوش تیار کرنے والی 6 فیکٹریاںاور2 گودام سیل کر دئیے گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق راولپنڈی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف مہم مزید تیز کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں رات گئے تک 16 گھنٹے طویل آپریشن کیاناقص اشیاء خورونوش تیار کرنے والی 6 فیکٹریاںاور2 گودام سیل کر دیے گئے 17 ہزار 765 کلوگھی، 6 ہزار 860 کلو سرخ مرچ پاؤڈر، 480 کلو ثابت مرچ ،17 ہزار 728 پیکٹ گٹکا، 16 ہزار800 کلو فرائڈ پیاز، جانوروں کی باقیات سے نکلا 5 ہزار 442 کلو تیل برآمدکر کے ضبط کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں رات گئے تک فوڈ سیفٹی ٹیموں نے روات انڈسٹریل ایریا گنجمنڈی، سیٹیلائٹ ٹاون اور کمرشل مارکیٹ کے علاقوں میں16 گھنٹے طویل آپریشن کرتے ہوئے ناقص اشیاء خورونوش تیار کرنے والی 6 فیکٹریاںاور 2 گودام سیل کر دیے۔گھی اور آئل کی تیاری میں ممنوعہ اشیاء کے استعمال پر روات آئل اینڈ گھی فیکٹری سیل کر کے 17765 کلو گھی کا سٹاک سیل جبکہ1750 لیڑ ناقص آئل بائیو ڈیزل کمپنی کے حوالے کر دیا گیا۔ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے پر راجہ شاہد اینڈ کو اور چوہدری شعیب اینڈ کو کو سیل کیا گیا۔مزید برآںگلے سڑے پیازوں کو فرائی کر کے سپلائی کرنے پر ذوق کلاسک پروڈکشن یونٹ سربمہر کر دیا گیامزید کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا کی موجودگی پر مجید اینڈ سن گودام اور احمد علی ٹریڈر سیل کرکے17728 پیکٹ گٹکا برآمد کر لیے گئے۔ناقص انتظامات، سابقہ دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی پر معروف فاسٹ فوڈ چین کی برانچ بھی سیل کر دی گئی آئل سپلائی ریکارڈ نہ ہونے پر شیخ پولڑی پروٹین پروسیسنگ کی پروڈکشن بند کر کے 6 ٹن مضر صحت تیل برآمد کر لیا گیااس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خاتمے کیلئے 24 گھنٹے فیلڈ آپریشن جاری ہیں وہ وقت دور نہیں جب ملاوٹ کا ناسور مکمل ختم ہو جائے گا۔