آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں
مکرمی ! میں 118/EBضلع وہاڑی کا رہائشی اور ایک شریف شہری ہوں۔ گائوں میں پرچون کی دوکان ہے اور انشورنس کمپنی کا سیلز نمائندہ ہوں۔ عرض ہے کہ تھانہ ماڈل ٹائون بورے والا کا محمود بھٹی نام کا پولیس کانسٹیبل آئے روز ناجائز تنگ کرتا اور ناجائز مطالبے کرتاہے۔ مطالبے پورے نہ ہونے پر ناجائز FIR کی دھمکی دیتا ہے۔ کئی بار ٹیلی فون کال بھی کانسٹیبل نے کی ہے جس کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔ جو دوران انکوائری پیش کر سکتا ہوں۔ استدعا ہے کہ محمود بھٹی پولیس کانسٹیبل تھانہ ماڈل ٹائون بورے والا ضلع وہاڑی کے خلاف اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے پر تادیبی کارروائی کرکے مجھے اس کی دھمکیوں سے نجات دلائی جائے ۔ (محمد اشفاق چک نمبر 118/EBتحصیل بورے والا ضلع وہاڑی)