اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کیے ج ائیں گے: منورحسین
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) حافظ آباد میں تعینات ہونے والے نئے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حافظ آباد محمد منورحسین نئے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام کرنا شروع کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ضلع بھر کے سکولز کی حالت مزید بہتر بنانے کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی اساتذہ کرام بھی حکومت پنجاب کے سنگل نیشنل کریکولم کو عملدرآمد کے ذریعے کامیاب کرینگے۔اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کیے جائینگے۔اساتذہ طلباء اور والدین کے درمیان پل کا کردار ادا کریں۔کورونا کی وجہ طلبا کی تعلیمی حالت پر مزید توجہ دی کو سلیبس کو مقررہ مدت میں پورا کرینگے۔