جھنگ بازارسے پانچ ملزمان نے لڑکی کواغوا کرنے بعد اجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اجتماعی زیادتی کاایک اورواقعہ رپورٹ ہوا ،جہاں جھنگ بازارسے پانچ ملزمان نے لڑکی کواغوا کرنے بعداجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے لڑکی کو ملزم نعمان نے چار ساتھیوں کی مدد سے اسلحہ کے زورپراغواکیاتھا، ملزمان نےلڑکی کو گھرلےجا کراجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا۔ لڑکی کےاہلخانہ کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے تھانہ جھنگ باز میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024