کلفٹن میں پولیس گیسٹ ہائوس کا افتتاح
کراچی (سٹی نیوز)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کلفٹن میں تعمیر کیئے جانیوالے پولیس گیسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس کے علاوہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر سندھ،ڈی آئی جی ساؤتھ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی،ڈی آئی جی ٹریننگ،ڈی آئی جی آپریشن سندھ،ایس ایس پی ساؤتھ اور دیگرسینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔پولیس گیسٹ ہاؤس ڈرائنگ،ڈائنگ،ٹی وی لاؤنج سمیت آٹھ کمروں پر مشتمل ہے۔جہاں کراچی کے علاوہ سندھ پولیس کی دیگر رینج/ڈسٹرکٹس کے سینئر پولیس افسران کو عارضی قیام کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔