مٹیاری،پاگل کتے کو مارنے کی کوشش میں گولی لگنے سے بچی جاں بحق
مٹیاری(این این آئی)پاگل کتے کو مارنے کی کوشش بچی کی جان لے گئی۔مٹیاری کے گائوں امین لاکھو میں پاگل کتے کو مارنے کی کوشش میں 5سالہ بچی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق مٹیاری کے علاقے نیوسعید آباد کے گائوں امین لاکھو میں گاوں والوں نے پاگل کتے کو مارنے کیلئے فائرنگ کی، جس کی زد میں ایک 5سالہ بچی اور ایک نوجوان آگیا، گولی لگنے سے بچی جاں بحق اور نوجوان زخمی ہو گیا۔