میزان بینک اور ہونڈا اٹلس کارز کے درمیان اسٹریٹجک معاہدہ
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک اپنے صارفین کو خصوصی ویلیو ایڈڈ خدمات فراہم کرنے کیلئے ہونڈا اٹلس کارز کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس ارشد مجید اور ہونڈا اٹلس کارز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیرونوبویوشمیمورا نے دستخط کئے۔ اس معاہدے کے تحت میزان بینک صارفین کو شریعہ کمپلائنٹ کار فنانسنگ کی سہولت فراہم کرے گاجبکہ ہونڈا اٹلس کارز ترجیحی بنیادوں پر گاڑیوں کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں میزان بینک کے صارفین کو بعد ازفروخت سروس میں بھی معاونت فراہم کرے گی۔