چولہے سے کپڑوں میں آگ لگنے سے 12 سالہ بچی جھلس گئی
رحیم یارخان (کرائم رپورٹر) گزشتہ روز چک 100 پی کی رہائشی 12سالہ اقصیٰ اپنے گھر میں چولہے کے نزدیک بیٹھی تھی کہ اچانک اڑ کر گرنے والی چنگاریوں کے نتیجہ میں کپڑوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں 12 سالہ اقصیٰ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے ۔