سیرت النبیؐ پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں،پروفیسر حبیب اللہ چشتی
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ماہ ربیع الاول کے استقبال اور جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی جلوس میلادکمیٹی کینٹ کے زیر اہتمام اقبال پیلس میں درس قرآن اور کینٹ کی سو سے زائد میلاد کمیٹیوں اور مساجد کمیٹیوں میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پروفیسر حبیب اللہ چشتی ، ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال ،شیخ ندیم،راجہ آصف علی،ظفر چوہدری،غلام محمد چشتی،قاسم شاہ،رضا المصطفی نورانی،حاجی جبار،مرتضی قادر سمیت معززین علاقہ اور سینکڑوں عاشقان رسولؐنے شرکت کی ۔تقریب سے پروفیسر حبیب اللہ چشتی ، ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی آخر الزمان ؐ وجہ تخلیق کائنات ، ربیع الاول حضرت محمدؐکے ظہور ہونے کا بابرکت مہینہ ہے جسکا جشن کل کائنات کا ہر ذرہ ذرہ مناتا ہے ۔نبی پاک ؐ نے دنیا کو امن اور سچائی کا درس دیا اور قرآن وہ ضابطہ حیات جو کہ تاقیامت بنی نوع انسان کے لیے رشد و ہدایت اور روشنی ہے وہ بھی نبی کریمؐ کا ہی اللہ کی جانب سے بذریعہ وحی دیا گیا خاص تحفہ ہے اگر دنیا بھر کے مسلمان صرف اور صرف قرآن اور سیرت النبیؐ کو اپنا ضابطہ حیات بنا لیں تو دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں ۔