جج ویڈیو اسکینڈل میں ملزم حمزہ بٹ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
اسلام آبادد(نا مہ نگار)انسداد دہشتگردی عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل میں ملزم حمزہ بٹ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق شریک ملزم فیصل شاہین پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ جمعرات کو دور ان سماعت عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر دی ۔عدالت نے حمزہ بٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ۔