پنجاب پبلک سروس کمشن کے تحت میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کیلئے امتحانات ‘ ملتان کے 80 امیدوار کامیاب
ملتان (وقائع نگار) پنجاب پبلک سروس کمشن کے تحت میڈیکل آفیسر گریڈ 17 میں بھرتی کے لئے ہونے والے امتحان میں ملتان کے 80 سے زائد امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی ہے جن کی تعیناتی بارے پنجاب پبلک سروس کمشن نے پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کو سفارش کر دی ہے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں منصور احمد عمر خضر رانا ارسلان و دیگر افراد شامل ہیں ۔