ایچ ای سی نے زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ افسران اور ملازمین کا ریکارڈ طلب کر لیا
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے زکریا یونیورسٹی کے تمام اساتذہ ، افسر اور ملازمین کا ریکارڈ طلب کرلیا بتایا گیاہے کہ ایچ ای سی نے زکریا یونیورسٹی میں کام کرنے والے تمام ریگولر اورکنٹریکٹ ملازمین کی تفصیل طلب کرلی ہے اور ان کو ادا کی گئی تنخواہوں کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے۔