تیز رفتار کار کی ٹکر سے محنت کش موٹرسائیکل سوار جاں بحق
مانگامنڈی ( نامہ نگار) تیز رفتار کار نے محنت کش موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ واقعات کے مطابق مشتاق احمد محنت کش اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔ تھانہ کے قریب سے سڑک عبور کرنے لگا تو لاہور سے آنیوالی تیز رفتار کا رنے اسے اپنی لپیٹ میں لیکر کچل ڈالا جس سے مشتاق احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ متوفی کی عمر 50سال کے قریب بتائی جاتی ہے اور شامکی بھٹیاں کا رہائشی ہے ۔ ورثاء نے کسی قسم کی قانونی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔