سعودی عرب میں حملے سرزمین حرمین شریفین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے: جماعتہ الدعوة
لاہور (سپیشل رپورٹر) جماعتہ الدعوة کے قائدین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حملے سرزمین حرمین شریفین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی خوفناک سازش ہے۔ بیرونی قوتیں مسلمانوں کے روحانی مرکز میں اندرونی خلفشار اور انتشار برپا کرنا چاہتی ہیں۔ مسلم حکمران‘ علماءاور دینی جماعتوںکے قائدین سعودی عرب کے خلاف سازشوں کے توڑ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار جماعتہ الدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کیا ہے۔ حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں دیگر مسلم ملکوں کی طرح سعودی عرب میں بھی فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل و غارت گری پروان چڑھانا چاہتی ہیں۔