مسلم لیگ (ق) عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور میں کابینہ میں ردوبدل سے واقف نہیں ہوں : شیخ رشید
راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ کابینہ میں ردوبدل سے لاعلم ہیں ۔
راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ صحت پر سیاست کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ نواز شریف بیرون ملک چلے جائیں، علاج کروائیں اور واپس آجائیں کیونکہ ہم ان کے منتظر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا جانا چاہیئے ۔
وزیر یلوے نے کہا کہ خورشید شاہ کےعلاوہ سب پلی بارگین پر ہیں ۔حمزہ شہباز اور خورشید شاہ بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) انڈر 19 ٹیم نہیں ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ "مولانا فضل الرحمن کی غلط فہمی واضح ہوگئی ہے کیونکہ مسلم لیگ (ق) عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور میں کابینہ میں ردوبدل سے واقف نہیں ہوں "۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی حکومت اپنا دور اقتدار مکمل کرے گی۔ وزیر اعظم کرپشن اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔وزیر ریلوے نے اعتراف کیا کہ ٹرین حادثات ہماری اپنی لاپرواہی کی وجہ سے رونما ہو رہے ہیں، حادثات نہیں ہونے چاہیے یہ عملہ میری ساری محنت پر پانی پھیر دیتا ہے ۔