جینا مرنا صوبائی حلقہ 276 کے عوام کے ساتھ ہے: حاجی عباس مندور
روہیلانوالی (خبرنگار )صوبائی حلقہ پی پی 276 کی سیاسی وسماجی شخصیت حاجی غلام عباس مندور سے سماجی کارکن ملک کلیم اللہ جکھڑ اور ملک عمران دھمرایا نے ان کے گھر مندور ہاوس میں ملاقات کی،ملاقات میں اہم علاقائی سماجی مسائلوں پرتفصیلی گفتگو کی گئی اور ان کے حل کیلئے جلد لائحہ عمل بنانے پر مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، اس موقع پرحاجی عباس مندور نے حلقہ کی سیاست میں قدم رکھنے کی تجاویز کو اپنے دوست حلقہ احباب کی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کرنے کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا جینا مرنا حلقہ کے غریب عوام کے ساتھ ہے دوستوں کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم و مقہور عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھوں گا۔