اپوزیشن جماعتوں کی منفی سیاست کا کوئی مستقبل نہیں: پرویز ملک‘ عمران نذیر
لاہور (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مخالفین سن لیں کہ2018 کے الیکشن کے بعد بھی انشاء اللہ ملک میں ن لیگ کی ہی حکومت قائم ہو گی،اپوزیشن کی سیاست مفروضوں پر مبنی ہے جس کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں،سیاسی مخالفین کی تنقیدکے باوجود سی پیک اور میٹر ٹرین سمیت تمام میگا پرجیکٹس انشاء اللہ مکمل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز ، سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،تنویر ضیا بٹ،رانا احسن شرافت،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال ،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔