اچھرہ میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف درخواست پر ڈی سی لاہور سے جواب طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مہتاب الہی مارکیٹ اچھرہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر ڈی سی لاہور سے جواب طلب کر لیا ۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے مارکیٹ کے دوکاندار موسی خان کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ زیلدار روڈ پر مہتاب الہی مارکیٹ سنگل سٹوری دکان جو پرانی حالت میں ہے درخواستگزار وکیل نے الزام لگایا کہ مارکیٹ کے ایک دوکاندار غلام حسین نے سیاسی بنیادوں پر مارکیٹ میں دوکان کے اوپر تعمیر شروع کر دی ہے۔