شیخ عاشق پرویز کی نئی کتاب ”دل مضطر“ شائع ہو گئی
لاہور (خصوصی رپورٹر) دینی، علمی، معاشی، معاشرتی اور جدید سائنسی ترقی میں انسانی تصورات اور نت نئے خیالات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جس کے بغیر ترقی کا سوچنا بھی مشکل ہے ان خیالات کا اظہار معروف سفر نامہ نگار مقصود چغتائی نے ماورا بکس کے زیر اہتمام بزرگ شاعر شیخ عاشق پرویز ایڈووکیٹ کی نئی کتاب ”دل مضطر“ کی اشاعت پر کیا۔ مقصود چغتائی نے کہا کہ عاشق پرویز کا انداز بیان نہایت آسان فہم اور دل میں اتر جانے والا ہے کتاب کا انتساب نریماں پرویز، انیلا خالد، ہما آصف اور ادیبہ ندیم کے نام ہے ان کی اس سے قبل دو کتابیں ”وفا کی خاطر“ اور ”آتش گمنام“ شائع ہو چکی ہیں۔