کراچی میں ڈبل سواری پر گرفتار 150افراد ذاتی ضمانت پر رہا
کراچی (این این آئی) سٹی کورٹ میں واقع 4 اضلاع کی عدالتوں میں ڈبل سواری کے الزام میں 150 سے زائد گرفتار ملزمان کو پیش کردیا گیا۔ عدالتوں نے ملزمان کو ذاتی مچلکوں اور ضمانت پر رہا کردیا۔ ملزمان کے اہل خانہ نے عدالتوں کو بتایا کہ ہمارے والدین اپنے بچوں کے علاج کیلئے ہسپتال جارہے تھے یا پھر کسی ایمرجنسی کام سے بچے گھر سے نکلے تھے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ عدالتوں نے پولیس آفیسرز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو جرائم پیشہ اور عام لوگوں میں فرق رکھنا چاہئے۔