بلوچستان میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق طالب علموں کی صحت کو ترجیحی بنیاد پر مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نے اس حوالے سے بیان جاری کر دیا۔کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 25 مئی سے شروع ہونا تھے، امتحانات کوروناوائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ہیں۔اس حوالے کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ صوبے میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند کیے گئے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024