قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے بدعنوان عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس اور ’’احتساب سب کے لیے‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب لاہور متاثرین ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کے سینکڑوں متاثرین کو چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور بھی موجود تھے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ ہم نے ڈبل شال کو سنگل شاہ بنا دیا نو ارب روپے کے فراڈ میں چار ارب روپے متاثرین کو واپس کیے جبکہ ڈبل شاہ کیس کے دوسرے ملزم تصور گیلانی کے ذمہ ارب روپے میں سے ارب روپے کی رقم متاثرین کو واپس لوٹا دی ہے جبکہ ایلیٹ ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم لاہور کے متاثرین کے دس کروڑ بمعہ منافع/سود کے 36 کروڑ روپے واپس لوٹا دیے ہیں انہوں نے کہا کہ نیب لاہور ہاؤسنگ سیکٹر کے تقریباً تین لاکھ متاثرین میں 18ارب روپے سے زائد واپس لوٹا چکا ہے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے انہوں نے نیب لاہور کی تقریب میں ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کے 190متاثرین میں 24کروڑ 67لاکھ 82ہزار روپے تقسیم کیے گئے ہیں جس کا ثبوت متاثرین کے چہروں پر خوشی اور متانت ہے انہوں نے کہا کہ نیب کسی سے انتقامی کاروائی پر یقین نہیں رکھتا نیب تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مبینہ طور پر الزامات کی بنیاد پر قانون کے مطابق شروع کرتا ہے جو کہ حتمی نہیں ہوتیں نیب قانون کے مطابق تمام متعلقہ اداروں اور افراد سے ان کا موقف معلوم کرتا ہے اور اگر مبینہ طور پر الزامات ثابت نہیں ہوتے تو شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں، انوسٹی گیشنز مروجہ قوانین کے تحت بند کر دی جاتی ہیں اور جس طرح کسی شکایت کی جانچ پڑتال انکوائری اور انوسٹی گیشن شروع کرنے کا فیصلہ نیب کی پریس ریلیز کے ذریعے کیا جاتا ہے اسی طرح شکایت کی جانچ پڑتال ، انکوائری اور انوسٹی گیشن بند کرنے کا فیصلہ بھی نیب پریس ریلیز کے ذریعے نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد کرتا ہے انہوں نے کہا کہ نیب کے قوم کا ادارہ ہے جو شفافیت ، میرٹ ، شواہد اور قانون کے مطابق کاروائی پر یقین رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے پرکشش اشتہارات کا ریگولیٹرز کو قبل ازوقت نوٹس لینا چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ متعلقہ سوسائٹی جو ان کے دائرہ اختیار میں آتی ہے نے ان نے NOC یا پھر لے آؤٹ پلان منظور کروایا ہے سوسائٹی کے پاس عملی طور پر زمین ہے یا صرف خواب انہوں نے کہا کہ رزق حلال میں ہمیشہ برکت ہوتی ہے چند دنوں میں عام کی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹنے والوں اور کروڑ پتی بننے والوں کو سوچنا چاہیے کہ کفن کی کوئی جیب نہیں ہوتی اور جو لوگ بھی اس سے رخصت ہوئے وہ خالی ہاتھ رخصت ہوئے چیئرمین نیب نے لاہور کی کارکردگی کو ڈی جی نیب لاہور کی زیر نگرانی سراہا اور امید ظاہر کی ہے کہ نیب لاہور کے افسران /اہلکار مستقبل میں بھی اسی محنت، لگن اور دلجمعی سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024