وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات میں آئندہ نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ نگران وزیر اعظم کی نامزدگی کے سلسلے میں چوتھی ملاقات ہوئی جو نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی پانچویں ملاقات 22 مئی منگل کو ہو گی تاخیر کا پہلے ہی سے خدشہ ظاہر کر دیا گیا تھا ، حکومتی اتحادیوں کو نگران وزیر اعظم کی نامزدگی کے لیے اعتماد میں لیا گیا ہے یا نہیں اس بارے میں وزیر اعظم سے پوچھا جائے قائد حزب اختلاف نے یہ بھی واضح کیا ہے تاحال وزیراعظم کی طرف سے نگران وزیر اعظم کے لئے کوئی نام اپوزیشن کو دیا گیا ہے نہ ان کی طرف سے حکومت کو اس بارے میں کسی نام سے آگاہ کیا گیا ہے دونوں اطراف سے ناموں کا تبادلہ نہیں کیا گیا ہے ہماری طرف سے نگران وزیر اعظم کی نامزدگی کے سلسلے میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے ۔ حکومتی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا کام وزیر اعظم کا ہے یہ ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے نگران وزیر اعظم کی نامزدگی کے لیے اتحادیوں کو اعتماد میں لیا ہے یا نہیں ؟ اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق سے ملاقاتوں کے بعد میڈیا کے استفسار پر کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ترکی روانگی کے پیش نظر ملاقات مختصر رہی اتوار کو ملاقات کی تجویز دی گئی تھی تاہم تفصیلی بات چیت نہ ہوسکی اب منگل کو دوبارہ ملاقات ہو گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریکارڈ پرر ہے انہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا ہے ۔ حکومتی اتحادیوں کو نگران وزیر اعظم کی نامزدگی کے لیے اعتماد میں لیا گیا ہے یا نہیں اس بارے میں وزیر اعظم سے پوچھا جائے ۔ تاحال وزیراعظم کی طرف سے نگران وزیر اعظم کے لئے کوئی نام اپوزیشن کو دیا گیا ہے نہ ان کی طرف سے حکومت کو اس بارے میں کسی نام سے آگاہ کیا گیا ہے
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024