پہلا خواتین ٹی 20 جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 17 رنز سے ہرا دیا
ملتان (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے پہلے خواتین ٹی 20میں بنگلہ دیش کو 17 رنز سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ اوول (جنوبی افریقہ) میں میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 127 رنز بنائے۔ لبزل لی46 لارووالوارٹ 30 اور سنے لس نے 28 سکور کیا۔ بنگلہ دیش کی خدیجتہ الکبریٰ3 اور رومانہ احمد نے 2 وکٹ لیں۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے5 وکٹوں پر110 سکور کیا۔ رومانہ احمد36 اور ضرگانہ حق نے 35 رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل نے 3 وکٹیں لیں۔