نیب ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا‘ الیکشن سے کوئی تعلق نہیں‘ چیئرمین
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا الیکشن سے پہلے اور بعد سے کوئی تعلق نہیں اور نیب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ہائوسنگ سوسائیٹیوں اور بینک فراڈ سے لوٹی گئی رقوم برآمد کرنا ہے انہوں نے کہا کہ نیب راولپنڈی مختلف اداروں سے تقریباً 11 کروڑ روپے برآمد کرکے متاثرین کو واپس کرچکا ہے نیب نے بدعنوان افراد سے296 ارب روپے برآمد کئے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ اس ادارے نے سات ماہ میں 226 ملزمان گرفتار کئے سات ماہ میں 217 افراد کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے گئے اس دوران اشتہاری بھی پکڑے گئے انہوں نے کہا کہ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔