ایف بی آر گریڈ 16 کے 5 افسروں کو دوہری تنخواہ ادا کرنے کی منظوری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 16 کے 5 افسروں کو دوہری تنخواہ ادا کرنے کی منظوری دیدی۔ ان میں فضل محمود جہانگیر، فرحان عزیز تارڑ، نعیم اختر، سلمان احمد، محمد عماد ذوالفقار شامل ہیں۔ دریں اثناء گریڈ 19 کے دو افسروں نے نئے مناصب کا چارج سنبھال لیا۔ ان میں ماریہ شریف اور نوید یوسف بٹ شامل ہیں۔