اوپوکا دنیا میں پہلی فائیو جی ویڈیو کال کا عملی مظاہرہ
لاہور (پ ر) اوپو گلوبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (Shenzhen) نے 3Dاسٹرکچرڈ لائٹ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے دنیا کی پہلی 5G ویڈیو کال کا عملی مظاہرہ پیش کیا ہے۔ عملی مظاہرے میں ریموٹ ریسور سے پورٹریٹ انفارمیشن کا جمع شدہ ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے کوالکم ٹیکنالوجیز کے 5Gاین آر ٹرمنل پروٹو ٹائپس اور اوپو فون کے اسٹرکچرڈ لائٹ 3Dکیمرے سے 3Dپورٹریٹ بھی پیش کیا گیا۔اوپو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ہارڈ ویئر ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر بائی جیان نے بتایا کہ اوپو اپنے اسمارٹ فونز میں 3Dاسٹرکچرڈ لائٹ ٹیکنالوجی کا اضافہ کرے گا اور تقریبا اگلے چھ ماہ میں اپنے صارفین کو نئی جدت انگیز ٹیکنالوجی پیش کرے گا۔" اسٹینڈرڈائزیشن ریسرچ گروپ کے ڈائریکٹر ٹانگ ہائی نے کہا، "اوپو تقریبا 3 سال سے 5Gکی تحقیق و ترقی میں مصروف ہے اور بین الاقوامی معیار کے ساتھ 5Gمصنوعات کی تیاری کے لئے فعال انداز سے کام کررہا ہے۔سافٹ ویئر ریسرچ گروپ کے ڈائریکٹر چین یان نے کہا کہ موبائل انٹرنیٹ عملی دنیا اور ڈیجیٹل دنیا کے درمیان فرق کو ختم کررہا ہے جبکہ صارفین کے روانی سے استعمال میں 3Dمواد بھی اہم عنصر ہوگا۔