نوکوٹ میں پینے کا پانی من مانے نرخوں پر فروخت ہونے لگا
نوکوٹ (نامہ نگار)نوکوٹ شہر میں پانی کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے شہر کے مرکزی علاقوں شاہی بازار‘ قائم خانی محلہ‘ گودام محلہ‘ باغ محلہ میں بھی پانی کی قلت میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہری پینے کے پانی کے حصول کے لئے سخت پریشان دکھائی دے رہے ہیں ۔ اور ٹینکرز مافیا نے پانی کے بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پانی کی فروخت میں من مانیاں شروع کردی ہیں اور فی ٹنکی تین سو روپے میں فروخت کررہے ہیں جبکہ منرل واٹر تیار کرنے والی کمپنیوں کے مالکان نے بھی پانی کی قلت کو دیکھتے ہوئے 18لیٹر کے گیلن کی قیمت میں اضافہ کرکے 150روپے میں فروخت شروع کردی گئی ہے ۔