فیروزوالا: ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
فیروزوالا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان ہلاک اور دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ کالا خطائی روڈ پر تیز رفتار ویگن نے شکر گڑھ کے رہائشی 26 سالہ نوجوان محمد عظیم جو موٹر سائیکل پر گائوں جا رہا تھا ٹکر مار دی جو موقع پر ہلاک ہوگیا ۔لاہور روڈ پر ہائوسنگ کالونی کے قریب شادی ہال کے قریب دلہا پر پھینکے جانے والے نوٹ لوٹتے ہوئے کار کی زد میں دو نو عمر لڑکے شدید زخمی ہوگئے ٹریکٹر ٹرالی موڑ کاٹتے ہوئے الٹ جانے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔