عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے انجنئیرز جاپان کے فوکو شیما جوہری پلانٹ تک بجلی کے تار بچھانے میں کامیاب،اب ری ایکٹر کو ٹھنڈا کرنے کے نظام کو دوبارہ چلایا جاسکے گا ۔
ماہرین کے مطابق زلزلے اور سونامی سے متاثر ہونے والے نیوکلیئر پلانٹ سے تابکاری مادہ کے خارج ہونے کے خطرات پر قابو پانے کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔جوہری ری ایکٹر کو چلانے کی ذمہ دار کمپنی ٹیپکو نے کہا ہے کہ بجلی کے نظام کو بحال کرنے میں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے تاہم اس سلسلے میں کوششیں صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں ۔ زلزلے اور سونامی کے بعد فوکوشیما پلانٹ میں بجلی کا نظام درہم برھم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے کولنگ پلانٹ چلنے بند ہوگئے تھے ، جوہری پلانٹ کے درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے کےلیے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اس پر پانی بھی پھینکا جارہا ہے ۔ دوسری جانب شدید سرد موسم اور برفباری سے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے کام میں رکاوٹ پڑ رہی ہے۔ امریکہ نے جاپان میں ہنشوجزیرے پر مقیم ہزاروں امریکی شہریوں اور فوجیوں کو واپس لانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ، فرانس بھی اپنے شہریوں کو جاپان سے نکالنے کی تیاری کر رہا ہے۔