سرکاری سکول کی تعمیر کیخلاف کیس کی سماعت ‘صوبائی حکومت اور محکمہ سکول ایجوکیشن سے 18 ستمبر کو جواب طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی اراضی پر قبضہ کر کے سرکاری سکول کی تعمیر کے خلاف کیس کی سماعت میںصوبائی حکومت اور محکمہ سکول ایجوکیشن سے دوبارہ 18 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔ فاضل عدالت نے شہری شیر افگنِ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ یثرب کالونی نیو شادباغ میں 55 مرلہ ذاتی اراضی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اراضی ہتھیا لی۔