قادیانیت نام کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں:اشرف آصف جلالی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاجرمنی میں کلمہ اسلام کے زیر سایہ قادیانی اجتماع دنیا کا سب سے بڑافراڈ ہے جس کلمہ سے وہ بظاہر اپنی وفاداری شو کررہے ہیں حقیقت میں وہ دن رات اس کلمہ سے عداوت اور غداری کررہے ہیں۔قادیانیت ہر گز مسلمانوں کو کوئی فرقہ نہیں بلکہ اسلام کیخلاف سب سے بڑا فتنہ ہے۔ جرمنی میں پرانے قادیانیوں کو نئے سرے سے قادیانیت قبول کرنیوالے پانچ ہزار لوگوں کو پیش کر کے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔شریعت اور قانون کے مطابق بھی وہ مسلمانوں کا کلمہ استعمال نہیں کرسکتے۔ قادیانی ختم نبوت کیخلاف دھوکہ دہی کی تمام حدیں کراس کر گئے ہیں۔ قادیانی (معاذ اللہ)سادہ لو ح مسلمانوں کو شکار کرنے کیلئے یہاں تک کہتے ہیں ہم بھی ختم نبوت مانتے ہیں، بلکہ یہ بھی کہ دیتے ہیں کہ ہم حضرت محمد ؐکو آخری نبی تسلیم کرتے ہیں جبکہ وہ ان جملوں میں بھی مسلمانوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔یاد رہے قادیانی جب کہتے ہیں ’’ہم بھی ختم نبوت کو مانتے ہیں‘‘ تو ان کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ مرزا قادیانی معاذ اللہ آخری نبی ہے اور اس کے بعد کوئی نبی نہیں اور جب وہ کہتے ہیں کہ’’ہم حضرت محمدؐ کو آخری نبی مانتے ہیں تو وہ لفظ محمد‘‘بول کر معاذ اللہ مرزا قادیانی مراد لے رہے ہوتے ہیں جیسا کہ ان کی کتابوں میں موجود ہے۔رانا ثنا کا یہ بیان وہ بھی مسلمانوں کی طرح نماز پڑھتے ہیں روزہ رکھتے ہیں اسی دھوکے کا ایک حصہ ہے۔