قوم روایتی سیاست اور پارٹیو ں کے طرز عمل سے تنگ آ چکی: حافظ سعید
لاہور( خصوصی نامہ نگار)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم روایتی سیاست اور پارٹیوں کے طرز عمل سے تنگ آچکی ہے۔ ہم نے ناامید لوگوں کو حوصلے دینے اور غریبوں و محنت کشوں کو اعتماد دینا ہے۔چوروں، ڈاکوئوں اور لٹیروں کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہیے۔ ملی مسلم لیگ قوم کی امیدوں کا مرکزبنے گی۔ ملک بھر میںفرقہ واریت اور مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کریں گے۔ این اے 125اور دیگر انتخابی حلقوںسے ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملی مسلم لیگ غریبوں کا استحصال نہیں ہونے دے گی۔ احتساب کا سلسلہ شروع ہو چکا، اب یہ عمل رکنا نہیں چاہیے اورہر شخص کا احتساب ہونا چاہئے۔قوم 25جولائی کو انتخابی نشان کرسی پر مہر لگا کر ملک دشمن قوتوں کو شکست دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔ہم نے پاکستان کا الیکشن لڑنا اور اسے جیتنا ہے۔ہم نے تھر پارکر میں ہندوئوں کی خدمت کی۔حکومت میں نہ ہونے اور وسائل نہ ہونے کے باوجود محنت کی اوراقلیتوں کی خدمت کا فریضہ ادا کیا۔