ایک تصویر ایک کہانی
قصور کا رہائشی انتظارحسین باغ گل بیگم کے علاقے میں اعلی کوالٹی کا گُڑ ریڑھی پر سجائے قریبی گلی محلوں میں فروخت کرتا ہے۔ چند سال قبل انہوں نے اپنے گائوں میں آبائی زمین بیچ کر چونگی امرسدھو میں گھر خرید کر سکونت اختیار کی ۔ اس نے اپنے کام کے لئے مزنگ کے علاقے کو چنا اور اب تقریباً 30 سالوں سے یہ اسی علاقے میں ہی کام کر رہا ہے۔ اس کے چار بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ تمام بیٹے فروٹ کے کام میں مصروف ہیں ۔ اس کا کہنا ہے کوئی بھی آئٹم ہو اعلی اچھی کوالٹی کی آپ اسے کہیں بھی رکھ کر بیچ سکتے ہیں۔ میں خود قصور کے مضافاتی دیہات میں جا کر اچھی کوالٹی کا تیار شدہ گُڑ خرید کر لاتا ہوں یہی وجہ ہے کہ اس پورے علاقے میں جس کسی کو بھی ضرورت پڑتی ہے اعتماد سے وہ مجھ سے خریدنے آ جاتے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے رزق کے لئے ایک وسیلہ بنایا ہوا ہے ۔ (فوٹو:۔ گل نواز)