چوآسیدن شاہ بار کی جانب سے حسن رضا پاشا کے اعزاز میں تقریب
چوآسیدن شاہ( نامہ نگار) تحصیل بار ایسوسی ایشن چوآسیدن شاہ کی جانب سے حال ہی میں منتخب ہونے والے ممبر پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا ایڈوکیٹ کے اعزاز میں نہایت ہی پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال اورنگزیب خان تھے،تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج چوآسیدن شاہ احمدکامران بٹ، سینئر سول جج مقصوداحمد قریشی،سول ججز چوآسیدن شاہ، عمران محمدخان چدھڑ، عمر حیات جواد سمیت ڈویثزن بھر کے وکلاء نمائندگان ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال کے نومنتخب عہدیداران اور تحصیل بار چوآسیدن شاہ کے سینئروکلاء بھی تقریب میں شریک ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق جسٹس وممبرپاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے کہا کہ ان کی کامیابی ڈویثزن کے وکلاء کے اتحاد کاہی نتیجہ ہے ۔ ملک سبط الحسنین اور راجہ اسد رضا جنجوعہ نے مہمانان گرامی جن میں ملک اسرار احمداٹک،چوہدری اشفاق کہوٹ چکوال،راجہ فرخ عارف بھٹی راولپنڈی،راجہ ظفر اقبال جہلم،ملک اظہر،ہارون ارشاد جنجوعہخواجہ محمد اصغرفاروق و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔