ملکی معشیت کی مضبوطی قومی سلامتی کا معاملہ ہے:لاہور بزنسمین فرنٹ
لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور بزنسمین فرنٹ کے چیئرمین محمد امجد چودھری، سینئر وائس چیئرمین سردار عثمان غنی نے مشترکہ بیان میں حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی تجارتی خسارے کو تجارتی مندے کی قیمت پر کنٹرول کرنے کی پالیسی کی وجہ سے پاکستان اکانومی کا سب سے بڑا سروس سیکٹر شدید تناؤ کا شکار ہے اور بیشتر کاروبار یا تو بند ھوچکے ہیں یا پھر تباھی کے دھانے پر کھڑے ھیں۔انکا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی قومی سلامتی کا معاملہ ہے اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں و قومی اداروں کو ایک پیج پر آکر حکومت کو درست سمت لیجانیکی ضرورت ھے۔تاکہ ملک میں معاشی و سیاسی استحکام لایا جا سکے۔