احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں نیب کی جانب سے مفرور ملزمان سے متعلق آئندہ سماعت تک رپورٹ جمع کروانے کی درخواست منظور کرلی۔ جمعرات کو احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دیگر ملزمان میں اظہار حسین، سبحان آغا احسن،شوکت علی، زیشان،وسیم سہیل،صدف اور زینت شامل تھے۔ مقدمہ کے ملزمان سیف اللہ لوہار اور کامران مفرور ہیں۔ نیب کی جانب سے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے لئیے وقت مانگا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک رپورٹ جمع کروانے کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024