آلودگی کے خاتمہ کیلئے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے، شیخ انوارالحق
لاہور(پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے موسم بہار کی شجرکاری مہم جاری ہے، شہریوں کو چاہئیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کرماحول کو آلودہ ہونے سے بچائیں۔