نیب میں عدم پیشی پر نواز شریف کو گرفتار کیا جائے: میاں ایوب
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مر کز ی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو نیب کی جانب سے طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئے جو کہ ان کا ایک اضافی جرم ہے ، نیب سے مطالبہ کرتے ہیںکہ آ ئندہ نواز شریف پیش نہ ہوں توان کو گرفتار کر کے لانا جاناچاہیے ،قانون سب کے لیے برابر ہے ، نیب تمام مجرموں سے یکساں سلوک کر ے ۔ ماور ائے آئین قتل کا چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے نوٹس لینا خوش آئند ہے ، عابد باکسر کو فوری گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے او ر اُس کو پولیس کی بجائے رینجر کے حوالے کیا جائے ۔ کر پشن اور نواز شریف ملکی معیشت کی تباہی اور بر بادی کے ذمہ دار ہیں۔