ڈاکٹرز کی تادم مرگ بھوک ہڑتال ،حکومت اور سیاسی جماعتوں کی لاتعلقی
کراچی (لیڈی رپورٹر)سندھ بھر کے ڈاکٹرز کی جانب سے ترقیاں نہ ملنے اور عدالتی احکامات پر محکمہ صحت کی جانب سے عمل درآمد نہ کئے جانے کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کو چار روز گذر گئے مگر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ مسیحاوں کی داد رسی کےلئے نہ کوئی وزیر آیا نہ مشیر سیاسی ومذہبی جماعتیں بھی لاتعلق دکھائی دیتی ہیں۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجودڈاکٹرز کی ترقیوں میں محکمہ صحت کی بیورو کریسی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔