وزیر سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی لاہور میں پرائیویٹ سکول مالکان سے اہم ملاقات،سکول کھولنے کی شرائط پر بات چیت
وزیر سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی لاہور میں پرائیویٹ سکول مالکان سے اہم ملاقات منعقد ہوئی جس کا بنیادی مقصد نجی سکول مالکان کے ساتھ سکول کھولنے کے حوالے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے حوالے اظہار خیال کرنا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا تھا. صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ سکول کھولنے اور موجودہ حالات میں ان کو محفوظ طریقے سے آپریٹ کرنا انتہائی مشکل عمل ہے لہٰذا تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کرنا ہو گا.
پہلی سے چوتھی جماعت تک کے طلباء کو ابھی کچھ عرصے تک سکول نہ بلانے کی تجویز دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکولوں کو دو شفٹوں یا دنوں کے حوالے سے تقسیم کر کے کھولا جائے گا. ڈاکٹر مراد راس نے یہ بھی کہا کہ سکول کھلنے کا ختمی فیصلہ ستمبر کے مہینے میں ہو گا اور کسی بھی سکول کو 50 فیصد سے زائد طلباء بیکوقت بلانے کی اجازت نہیں ہو گی-
اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن سارہ اسلم سمیت پرائیویٹ سکول مالکان شریک ہوئے جن میں ایچیسن کالج، لاہور گرامر سکول، لکاس سکول، بیکن ہاوس سکول، لرننگ الائنس سکول، دی سٹی سکول، کانوینٹ سکول، سیکرڈ ہارٹ سکول، بلومفیلڈ سکول، پاک ترک مارف سکولز، محمدیہ گرلز ہائی سکول، یونیک سکولز، دار ارقم سکولز، امریکن لائیشم و دیگر شامل تھے.
اجلاس میں تمام سکول مالکان نے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے حوالے اپنی تجاویز پیش کیں اور حکومت کی پالیسی اور احتیاطی تدابیر پر پوری طرح سے عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی. وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے طلباء کی خفاظت کو یقینی بناتے ہوئے سکول کھولنے پر کام کرنا ہے اور اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے سکولوں کو ہفتے میں 5 دن مخض اساتذہ کے لئے کھولنے کی اجازت بھی دی جائے گی اور نجی سکول مالکان کو اپنے اساتذہ اور دیگر سٹاف کو کرونا سے بچاو کے حوالے بھرپور ٹریننگ دینا ہوگی.
ہمیں طلباء کی خفاظت کے لئے ایسے جامع اقدامات کرنے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کو مطمئن ہو کر سکول بھیج سکیں -ڈاکٹر مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ضرور ہوئی ہے مگر خطرہ اب بھی موجود ہے-کاویڈ 19 کی بدولت درپیش مشکل حالات میں نجی سکول مالکان کی جانب سے کئے جانے والے تعاون کے لئے ان کے شکرگزار ہیں. وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ سکول کھلنے کے بعد تمام نجی و سرکاری سکولوں کی صفائی ستھرائی اور سینٹائیزیشن کا خصوصی خیال رکھنا سب کے لیے لازم ہو گا-آخر میں صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ نجی سکول مالکان سے ملاقات خوش آئند اور تسلی بخش رہی اور انہوں نے تمام سکول مالکان سے درخواست بھی کی کہ ان مشکل حالات میں سکولوں کی فیسیں بڑھانے جیسا کوئی بھی فیصلہ نہ لیا جائے-