پاکستانی کمیونٹی ، عازمین عمرہ کیلئے براہ راست پروازیں بڑھائیں: غلام سرور
مدینہ منورہ(جاویداقبال بٹ)مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی اورعازمین عمرہ کی سہولت لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں 9 سے بڑھا کر 11 ہو جائیں گی جن میں پشاور،مدینہ،پشاور سیکٹر اور ملتان،مدینہ، ملتان سیکٹر سے براہ راست 18ستمبر سے بوئنگ 777جہاز کی پروازیں شروع کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے مدینہ منورہ قومی ایئر لائن کے آفس میں حج فلائٹ بریفنگ کے دوران کیا۔ ڈسٹرکٹ منیجر محمد ناصرنے اپنے عملہ کے ساتھ بریفنگ دی جبکہ نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امسال 83500 حجاج کرام کوقومی ایئرلائن سے حجاز مقدس لایا گیابلکہ کوئٹہ سے پہلی دفعہ براہ راست پروازوں سے حجاج کو لایا گیا ۔ غلام سرور خاں نے روڈ ٹو مکہ ای سسٹم کو کامیاب اور سہل قرار دیا.جبکہ سعودی حکومت سے لاہور، کراچی، ملتان اور پشاور کو بھی روڈ ٹو مکہ ای سسٹم کر درخواست کی ہے۔وفاقی وزیر غلام سرور نے مزید ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دو جہاز بوئنگ 777 اورایئربس A320کو پی آئی اے انجینئر اور ٹیکنیشن نے اپنے وسائل سے پرواز کے قابل بنا کر فضائی بیٹرے میں شامل کیا جو کہ 3 ملین ڈالر کابجٹ تھا ۔وفاقی وزیر نے 50سال بعد اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں کشمیر کہ مسئلہ کو حقیقی متنازعہ علاقہ تسلیم کرنے پر 5 مستقل ممبران کی طرف سے متفقہ تسلیم کیا ہے۔ یہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت کی بہترین خارجہ پالیسی کا ثمر ہے۔