حضرت امام رضاؑ کی سیرت و کردار پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ قمر زیدی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) مختار آرگنائزیشن فیڈرل کیپیٹل کے زیر اہتما م عزائے امام علی رضا ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمر حیدر زیدی نے کہا کہ حضرت امام رضاؑ کی سیرت و کردار پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے باور کرایا کہ ہر طرف برائیوں، ظلم و بربریت نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں اورعالمی استعمار نے مسلمانوںپر چڑھائی کر رکھی ہے یہ دراصل رسالت مآب کے احکامات اور نصائح کو بھلانے کے سبب ہے۔