سرفراز نعیمی شہید فائونڈیشن کی طرف سے جامعہ نعیمیہ کے طلبہ میں وظائف تقسیم
لاہور (سپیشل رپورٹر) ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید فائونڈیشن کی طرف سے جامعہ نعیمیہ کے طلبا میںساڑھے3لاکھ روپے کے وظائف تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔ وظائف حاصل کرنے والوں میںشعبہ درس نظامی اور علوم عصریہ کے 32طلبا شامل ہیں۔ سرفراز نعیمی شہید فائونڈیشن کی طرف سے جامعہ نعیمیہ کے سالانہ امتحانات میں80فیصد سے زائد نمبر والوں کو مالی وظائف تقسیم کئے جاتے ہیں۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمد راغب حسین نعیمی نے کہاکہ ہمارے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ ہم سے دینی طلبہ کی خدمت کاکام لیا جا رہا ہے۔ وظائف تقسیم کرنے کامقصد طلبہ کی تعلیمی میدان میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔