جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ قابل مذمت ہے: پیر عبدالخالق، عرفان مشہدی
لاہور (پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت کے امیر پیر عبدالخالق آف بھر چونڈی شریف مرکزی ناظم اعلیٰ پیر علامہ عرفان مشہدی سمیت دیگر نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے جج کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ حکومت کو واقعہ کی جلدی انکوائری کر کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینی چاہئے۔ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے گھروں پر حملہ ملکی سلامتی پر حملے کے مترادف ہے۔