زکریایونیورسٹی میں پابندی کے باوجود اساتذہ کی بھرتی شروع
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) عدالت کی طرف سے نئی بھرتی پر پابندی کے باوجود زکریا یونیورسٹی میں اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کیلئے آنیوالی درخواستیں کی سکروٹنی بھی شروع کردی گئی ہے اس بارے میں یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ بھرتی کاعمل درخواستوں کی وصولی کیساتھ ہی شروع ہوجاتا ہے ان درخواستوں کو وصول کئے کئی ماہ گزر گئے ہیں ابھی سکروٹنی ہورہی ہے جس کے بعد سلیکشن بورڈ ہوگا جس میں سلیکشن ہوگی ،یونیورسٹی کا سلیکشن بورڈ بھی پی پی ایس سی جیسا ہی ہے۔