راول ڈیم میں زہر دے کر مچھلیاں مارنے میں ملوث تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سیکرٹریٹ نے راول ڈیم میں زہر دے کر مچھلیاں مارنے میں ملوث تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاپولیس کو انسپکٹر فشریز محمد ندیم نے بتایا کہ ملزمان سہیل وغیرہ نے راول ڈیم میں زہر ڈال دیا جس سے مچھلیاں ہلاک ہوگئی ہیں پولیس نے زیر دفعات 277 - 429 / 34 ایف آئی آر درج کرلی ۔