ساندہ: 5افراد کے تندور ملازمین پر تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہو گئی
لاہور (نامہ نگار) ساندہ کے علاقہ نیشنل ٹائون میں پانچ افراد کے تندور ملازمین پر تشدد کی سی سی ٹی وی کیمرہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ تشدد کا واقعہ چھ روز قبل پیش آیا تھا۔ فوٹیج میں پانچ افراد کو نان شاپ کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناتے اور دکان میں توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ملزمان نے متاثرہ تندور ملازمین کو لوہے کے راڈ ،اینٹیں اور کرسیاں مار کر زخمی کیا اور لوہے کا راڈ مار کر تندور ملازم شفقت کی آنکھ پھوڑ ڈالی ہے۔ ملازمین کے مطابق تشدد کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے۔ روٹیوں کے پیسے دو سوروپے مانگنے پر یہ لڑائی ہوئی تھی ۔