تعلیمی نصاب میں کمی کا اطلاق 2021ء کے سالانہ امتحانات میں صرف نئے طلباء پر ہو گا،وفاقی تعلیمی بورڈ
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی تعلیمی بورڈ نے کہا ہے کہ تعلیمی نصاب میں کمی کا اطلاق 2021ء کے سالانہ امتحانات میں صرف نئے طلباء پر ہو گا، سابق طلباء کا امتحان مکمل کورس سے ہی لیا جائے گا۔ جمعہ کو اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان وفاقی تعلیمی بورڈ نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں کمی کیلئے متعدد اجلاس بلائے گئے جس میں نصاب پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ قومی نصاب کونسل میں بھی اسے غور کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سابق طالب علم سالانہ امتحانات 2021ء میں مکمل نصاب سے ہی امتحانات دیں گے جبکہ نصاب میں کمی کا اطلاق صرف نئے طلباء پر ہو گا۔